راولپنڈی: سیکیورٹی فورسزنے بلوچستان میں 3 انٹلیجنس بیسڈ آپریشنز میں 5 دہشت گرد ہلاک کردیئے۔تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ 29 اور 30 اگست کی رات کو ضلع کیچ، پنجگور اور ژوب میں تین الگ الگ انٹلیجنس بیسڈ آپریشنز کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔بیان کے مطابق آپریشن میں شدید فائرنگ تبادلے میں 3 دہشت گرد زخمی بھی ہو ئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقوں میں کسی بھی دہشت گرد کی موجودگی کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہیں اور یہ اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک دہشت گردوں،سہولت کاروں اور معاونین کو انصاف کے کٹہرے میں نہ لایا جائے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان میں امن، استحکام اور ترقی کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔
