اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین اور امریکہ کے درمیان نائب وزارتی سطح کے تجارتی مذاکرات آئندہ...

چین اور امریکہ کے درمیان نائب وزارتی سطح کے تجارتی مذاکرات آئندہ ماہ ہوں گے

بیجنگ: چین اور امریکہ کے درمیان نائب وزارتی سطح کے دوسرے تجارتی مذاکرات اورتجارتی ورکنگ گروپ کا اجلاس7 ستمبر کو چین کی شمالی تیانجن میونسپلٹی میں منعقد ہوگا۔

وزارت تجارت کے ترجمان ہی یاڈونگ نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ چین کے بین الاقوامی تجارتی نمائندے اور نائب وزیر تجارت وانگ شوون امریکی انڈر سیکرٹری برائے بین الاقوامی تجارت ماریسا لاگو کے ساتھ اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔

اجلاس میں اقتصادی وتجارتی پالیسیوں، کاروباری کمپنیوں کے مطالبات اور عملی تعاون کے حوالے سے باہمی دلچسپی کے امور سمیت مختلف موضوعات پر تفصیلی بات چیت کریں گے۔

چین-امریکہ پہلی نائب وزارتی ملاقات اور تجارتی ورکنگ گروپ کا اجلاس  رواں سال اپریل میں منعقد ہوا تھا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!