اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلاسرائیلی فوج کی کارروائی، اسلامی جہاد کے کمانڈر سمیت پانچ فلسطینی جاں...

اسرائیلی فوج کی کارروائی، اسلامی جہاد کے کمانڈر سمیت پانچ فلسطینی جاں بحق

رم اللہ:اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں تلکرم کے پناہ گزین کیمپ میں فائرنگ کے تبادلے میں فلسطین اسلامی جہاد کے ایک کمانڈر سمیت پانچ فلسطینیوں کو مارنے کا دعوی کیا ہے۔

فلسطینی ذرائع نے شِنہوا کو بتایا کہ  فلسطینی اسلامی جہاد کے مسلح ونگ القدس بریگیڈز کے کمانڈرمحمد جابرالمعروف ابو شجاع اسرائیلی فورسز کے ساتھ  فائرنگ کے تبادلےمیں اپنے دیگر فلسطینی عسکریت پسندوں کے ساتھ مارے گئے،اسرائیلی فورسز نے ایک عمارت کا محاصرہ کیا جہاں وہ موجود تھے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ایک پریس بیان میں کہا کہ داخلی سلامتی کے ادارے شین بیت کی ہدایات پر فائرنگ کے تبادلے کے بعدخصوصی پولیس یونٹ  نے ابو شجاع سمیت پانچ عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا،جو تلکرم میں ایک مسجدمیں چھپے ہوئے تھے۔

ترجمان کے مطابق ابو شجاع اسرائیل کے خلاف کئی کارروائیوں میں ملوث تھا اور جون میں اسکی قیادت میں ہونے والے فائرنگ کے ایک واقعہ میں امنون مختارنامی اسرائیلی کی موت واقع ہوئی تھی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!