اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں اوسط متوقع عمر 78.6 سال کی بلند ترین سطح پر...

چین میں اوسط متوقع عمر 78.6 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

بیجنگ: چین میں صحت کی  سہولیات بہتر ہونے سے اوسط متوقع عمر 78.6 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

قومی صحت کمیشن کی جانب سے  جمعرات کو سال 2023 میں صحت کی ترقی کے حوالے سے  جاری کی گئی شماریاتی رپورٹ کے مطابق زچگی کی شرح اموات کم ہوکر15.1 فی 1لاکھ اور بچوں کی شرح اموات 4.5 فی 1ہزار کی کم ترین سطح پرآگئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  حفظان صحت  کے وسائل میں مسلسل اضافہ ہوا ہے اور ملک میں طبی اداروں کی کل تعداد 10لاکھ 70ہزار785 تک پہنچ گئی ہے، ہسپتال میں بستروں کی تعداد1کروڑ1لاکھ 70ہزار اور 2023 کے آخر تک شعبہ  صحت میں کام کرنے والے پیشہ ور افراد کی کل تعداد تقریباً 1کروڑ24لاکھ 90ہزارہو گئی ہے۔

اس کے علاوہ  طبی خدمات میں نمایاں بہتری آئی ہے ،افراد کی جانب سے صحت کے حوالے سے 9ارب55 کروڑ طبی مشورے لیے گئے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 1ارب 13کروڑکا اضافہ ہے جبکہ  شہریوں کی جانب سے اسپتالوں میں آںے کی اوسط تعداد 6.8 رہی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!