جمعہ, نومبر 21, 2025
انٹرٹینمنٹ15 سال کی عمر تک میری آواز اور چال ڈھال نسوانی تھی،...

15 سال کی عمر تک میری آواز اور چال ڈھال نسوانی تھی، کرن جوہر

بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار اور پروڈیوسر کرن جوہر نے اپنی نسوانی چال ڈھال سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ 15 سال کی عمر تک میری آواز اور چال ڈھال نسوانی تھی۔

بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کیساتھ ایک پوڈ کاسٹ میں کرن جوہر نے کہا 1989 میں کوچنگ کے ٹیچر نے اس بات کی نشاندہی کی کہ میری آواز اور چال ڈھال لڑکیوں کی طرح ہے اور اسکی وجہ سے مستقبل میں بہت زیادہ مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے کیونکہ معاشرے کے لوگ مذاق بنائیں گے، انہوں نے مجھے کہا کہ تم ذہین ہو اور سیکھنے کی صلاحیت بھی ہے جبکہ تمہاری شخصیت پرکشش ہے، میں تمہاری مدد کر کے آواز کو مردوں کی طرح کروں گا، پھر تین سال تک ٹیچر نے ہفتے میں تین روز دو گھنٹے کی کلاس لی تاہم اس بارے میں گھر والوں کو نہیں بتایا تاکہ شرمندگی سے بچ سکیں۔

میں نے آواز لڑکوں کی طرح کرنے کیلئے تین سال تک کوچنگ میں کلاسز لیں اور پھر آواز کچھ بہتر ہوئی اور یہ اسوقت کی بات ہے جب میری عمر کے بچے کرکٹ کھیلتے تھے۔

میں نے اپنے والد سے جھوٹ بولا کہ وہ کمپیوٹر سیکھنے کیلئے کلاسز لے رہے ہیں اور اسی کی فیس بھی گھر والوں سے لیتے تھے، تین سال میں جب عمر 19 سال کے قریب ہوئی تو آواز، چال ڈھال اور انداز سب تبدیل ہوگیا اور وہ اس پر اپنے ٹیچر کے شکر گزار ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!