لاہور میں شقی القلب باپ کے تشدد سے 22 سالہ بیٹی جاں بحق ہوگئی۔
ترجمان ایدھی کے مطابق دونوں باپ بیٹی کے درمیان گھریلو مسئلے پر جھگڑا ہوا جو شدت اختیار کرگیا جس پر والد نے مشتعل ہو کر بیٹی پر ڈنڈے سے تشدد کیا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جس کی نعش مردہ خانہ منتقل کردی گئی ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او کاہنہ پولیس ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور ملزمان کو آزاد ٹائون سے گرفتار کر کے آلہ قتل برآمدکرلیا۔ ایس ایس پی ماڈل ٹائون شہربانو نقوی کے مطابق باپ نے شک کی بنیاد پر 22سالہ بیٹی کو قتل کیاہے۔




