جمعہ, نومبر 21, 2025
پاکستانکرم، سیکیورٹی فورسز کی 2 کامیاب کارروائیاں، 23 بھارتی حمایت یافتہ خوارج...

کرم، سیکیورٹی فورسز کی 2 کامیاب کارروائیاں، 23 بھارتی حمایت یافتہ خوارج جہنم رسید

سیکیورٹی فورسز نے کرم میں 2 کامیاب کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 23فتنہ الخوارج جہنم واصل کردیئے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 19نومبر 2025ء کو خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر سکیورٹی فورسز 2 علیحدہ ٹارگٹڈ آپریشنز کئے، اس دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 23 خوارج جہنم واصل ہوئے۔

آئی آیس پی آر کے مطابق پہلی کارروائی میں 12دہشت گردوں جبکہ دوسری کارروائی میں مزید 11 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے عزم استحکام کے وژن کے تحت علاقے میں کسی بھی بھارتی حمایت یافتہ خوارج کے خاتمے کیلئے آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ ملک میں غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کے خطرات کو جڑ سے اکھاڑ ا جائے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!