بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ جاپانی وزیراعظم سنائی تاکائیچی کے تائیوان کے متعلق کھلے عام غلط بیانات بنیادی طور پر چین-جاپان تعلقات کی سیاسی بنیاد کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور ان کا چین-جاپان معاشی اور تجارتی تبادلوں و تعاون پر شدید منفی اثر پڑ رہا ہے۔
وزارت تجارت کے ایک ترجمان حہ یونگ چھیان نے پریس بریفنگ میں کہا کہ چین نے جاپان پر زور دیا ہے کہ وہ تاریخ اور چین-جاپان تعلقات کے متعلق ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرے، اپنے غلط بیانات اور اقدامات سے دستبرداری اختیار کرے، چین کے متعلق اپنے وعدوں کو مخلصانہ طور پر پورا کرے اور دونوں ممالک کے درمیان معاشی اور تجارتی تعاون کے لئے سازگار ماحول پیدا کرے۔
ترجمان نے جاپانی وزیراعظم کے تائیوان کے متعلق دئیے گئے بیانات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ اگر جاپان اپنی غلط روش پر قائم رہتا ہے اور غلط راستےپر مزید آگےبڑھتا ہے تو چین بھرپور طریقے سے ضروری اقدامات اٹھائے گا اور اس کے تمام نتائج کا ذمہ دار جاپان ہوگا۔




