جمعرات, نومبر 20, 2025
انٹرنیشنلچین کے وزیراعظم لی چھیانگ سرکاری دورے پر زیمبیا پہنچ گئے

چین کے وزیراعظم لی چھیانگ سرکاری دورے پر زیمبیا پہنچ گئے

لوساکا(شِنہوا)چین کے وزیراعظم لی چھیانگ سرکاری دورے پر زیمبیا کے دارالحکومت لوساکا پہنچ گئے۔

انہوں نے کہا کہ زیمبیا وہ پہلا جنوبی افریقی ملک ہے جس نے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کئے تھے اور دونوں ممالک دوستی کی ایک گہری روایت رکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی منظر نامے میں تبدیلیوں کے باوجود چین اور زیمبیا نے مستقل طور پر ایک دوسرے کا احترام، اعتماد اور حمایت کی ہے، مشترکہ طور پر چین۔افریقہ دوستی اور تعاون کو مضبوط بنا رہے ہیں، جس میں چین-زیمبیا ریلوے جذبہ بھی شامل ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ حالیہ برسوں میں چینی صدر شی جن پھنگ اور زیمبیائی صدر ہکائندے ہیچی لیما کی تزویراتی رہنمائی میں دونوں ممالک نے باہمی سیاسی اعتماد کومستقل طور پر گہرا کیا ہے اور مختلف شعبوں میں فائدہ مند نتائج حاصل کئے ہیں، ترقی پذیر ممالک کے درمیان یکجہتی اور تعاون کا نمونہ قائم کیا ہے۔

لی نے کہا کہ گزشتہ سال ستمبر میں  بیجنگ میں ہونے والے چین-افریقہ تعاون فورم (ایف او سی اے سی) کے سربراہ اجلاس کے دوران دونوں ممالک کے سربراہان کی ملاقات ہوئی تھی جس نے چین اور زیمبیا کے درمیان جامع تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کی سمت متعین کی۔

انہوں نے کہا کہ چین روایتی دوستی کو آگے بڑھانے، باہمی فائدہ مند تعاون کو گہرا کرنے، دونوں ممالک کے عوام کے درمیان باہمی تفہیم اور قربت  کو فروغ دینے اور مشترکہ طور پر جدیدیت کے راستے پر آگے بڑھنے کے لئے زیمبیا کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!