جمعرات, نومبر 20, 2025
تازہ ترینچین کے تاریخی ساحلی شہر نان جنگ میں شہری نظم و نسق...

چین کے تاریخی ساحلی شہر نان جنگ میں شہری نظم و نسق کے موضوع پر عالمی میئرز کا اجتماع

نان جنگ(شِنہوا)چین کےمشرقی صوبے اور اقتصادی مرکز جیانگسو کے دارالحکومت نان جنگ میں ایک فورم شروع ہوگیا جس میں 10 ممالک کے میئرز اور ان کے نمائندگان شریک ہوئے۔

نان جنگ میں عالمی میئرز ڈائیلاگ کا موضوع "بہتی ہوئی ندیاں، متحد مستقبل” ہے اور یہ شہری انتظامی امور کے تجربات کا تبادلہ کرنے اور مستقبل کے شہری ترقی کے رجحانات کا جائزہ لینے پر مرکوز ہے تاکہ عالمی سطح پر پانی کے کنارے آباد شہروں میں پائیدار ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔

برونائی، مصر، جرمنی، ملائیشیا اور چین سمیت دیگر ممالک کے وفود ثقافتی ورثے کے تحفظ، ماحول دوست ماحولیاتی ترقی اور سمارٹ سٹی کی تعمیر جیسے تفصیلی موضوعات پر متعدد مباحثوں میں حصہ لیں گے۔

تین روزہ پروگرام کے دوران وفود نان جنگ کے کیمپس، دریائے یانگسی کے کنارے کے سیاحتی مقامات اور تاریخی و ثقافتی مقامات کا دورہ بھی کریں گے تاکہ وہ شہر کے ماحولیاتی تحفظ، شہری تزئین، ثقافت اور جدید ترقی کے تجربات کو سیکھ سکیں۔

نان جنگ شہر کی 6 ہزار سال پرانی دیوار کا دورہ کرنے کے بعد ملائیشیا کے تاریخی شہری علاقے ملاکا کی ورکنگ کمیٹی کے چیئرمین گان تیان لو نے قدیم چینی لوگوں کی دانش کی تعریف کی۔

گان نے کہا کہ نان جنگ میں تاریخی اور ثقافتی ورثہ کے ساتھ ساتھ جدید ثقافتی اور فنون لطیفہ کا ماحول بھی موجود ہے، جو اسے ملائیشیا کے نوجوانوں کے لئے مزید پرکشش مقام بناتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ملاکا اور نان جنگ کے درمیان سیاحت، معیشت، تجارت اور تعلیم میں تعاون کو مضبوط کرنے کے منتظر ہیں۔

نان جنگ کے قائم مقام میئر لی ژونگ جون نے کہا کہ یہ ڈائیلاگ چینی تجربات کے تبادلے کا موقع فراہم کرتا ہے تاکہ شہری انتظامی امور میں ترقیاتی مسائل سے نمٹا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ یہ شہر دیگر شہروں کے ساتھ تبادلہ بڑھائے گا اور سائنسی و تکنیکی، اقتصادی اور تجارتی تعاون کو مضبوط کرے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!