جمعرات, نومبر 20, 2025
انٹرنیشنلایران کی امریکہ سے جوہری مذاکرات کی تردید

ایران کی امریکہ سے جوہری مذاکرات کی تردید

تہران(شِنہوا)ایران نے امریکی صدر کے اس حالیہ دعوے کو مسترد کر دیا کہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان جوہری مذاکرات جاری ہیں۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر ایک دن بعد ردعمل دیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ امریکہ ایران سے بات کر رہا ہے اور تہران معاہدہ کرنے کے لئے ’’نہایت بےتاب ہے‘‘۔

وائٹ ہاؤس میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کے دوران ٹرمپ نے کہا کہ ہم ان سے بات کر رہے ہیں اور ہم ایک عمل شروع کر رہے ہیں۔ لیکن ایران کے ساتھ معاہدہ ہونا ایک اچھی بات ہوگی۔

بقائی نے زور دے کر کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان اس وقت کوئی مذاکراتی عمل موجود نہیں ہے۔

بقائی نے امریکہ کے وعدوں پر عمل نہ کرنے اور "غیرمعمولی مطالبات” پیش کرنے کے ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایسے فریق کے ساتھ مذاکرات کا کوئی منطقی جواز نہیں جو مذاکرات کو دوطرفہ عمل نہیں سمجھتا اور ایران اور ایرانی عوام کے خلاف اپنی "غلط فوجی جارحیت” پر فخر کرتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!