جمعرات, نومبر 20, 2025
تازہ ترینسی پی سی اور جرمنی کی ایس پی ڈی کے درمیان بیجنگ...

سی پی سی اور جرمنی کی ایس پی ڈی کے درمیان بیجنگ میں دوسرے تزویراتی ڈائیلاگ کا انعقاد

بیجنگ(شِنہوا)کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) اور جرمنی کی سوشل ڈیموکریٹک پارٹی (ایس پی ڈی ) کے درمیان دوسرا تزویراتی ڈائیلاگ بیجنگ میں منعقد ہوا۔

تقریب میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی شعبے کے سربراہ لیو ہائی شنگ اور ایس پی ڈی کے شریک رہنما جرمنی کے نائب چانسلر اور وفاقی وزیر خزانہ لارس کلنگ بیئل نے شرکت کی اور اہم تقاریر کیں۔

لیو ہائی شنگ نے سی پی سی کی 20 ویں مرکزی کمیٹی کے چوتھے مکمل اجلاس کا خلاصہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ سی پی سی، ایس پی ڈی  کے ساتھ تزویراتی مکالمے کے طریقہ کار کو موثر انداز سے استعمال کرنے کے لئے تیار ہے تاکہ تبادلہ خیال اور ایک دوسرے کو سمجھنے کے عمل کو فروغ دیا جا سکے، مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھایا جا سکے اور چین-جرمنی اور چین-یورپ تعلقات کی مستحکم اور صحت مند ترقی کو آگے بڑھایا جا سکے۔

جرمنی کی جانب سے کہا گیا کہ ایس پی ڈی، سی پی سی  کے ساتھ اپنے تبادلے کو مضبوط کرنے کے لئے تیار ہے اور اس طریقہ کار کو استعمال کرتے ہوئے جرمن-چین اور یورپ-چین تعلقات، ماحولیاتی تبدیلی، مصنوعی ذہانت اور علاقائی امن و سلامتی سمیت مختلف موضوعات پر کھلے اور شفاف مکالمے میں حصہ لینے کا ارادہ رکھتا ہے۔

ڈائیلاگ میں متعلقہ چینی حکام اور تھنک ٹینکس کے نمائندگان کے ساتھ ساتھ ایس پی ڈی کے وفد کے اراکین بھی موجود تھے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!