جمعرات, نومبر 20, 2025
پاکستانجی ایچ کیو حملہ کیس، عدالت کا عمرا ن خان کی پیشی...

جی ایچ کیو حملہ کیس، عدالت کا عمرا ن خان کی پیشی کیلئے سپرنٹنڈنٹ جیل کو ویڈیو لنک تیاری کا حکم

عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں عمران خان کی پیشی کیلئے سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ کو ویڈیو لنک تیاری کا حکم دے دیا۔

بدھ کو اے ٹی سی راولپنڈی میں جج امجد علی شاہ نے جی ایچ کیو حملہ کیس پر سماعت کی۔

ملزمان شیخ رشید، سیمابیہ طاہر اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے جبکہ عمران خان کی پیشی کیلئے ویڈیو لنک آن نہیں ہو سکا۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ مقدمے کے گواہ کرکٹ سٹیڈیم ڈیوٹی پر ہیں جس پر عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کرلیا ۔عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت ویڈیو لنک واٹس ایپ کال پر ہوگی، عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو عمران خان کی پیشی کیلئے ویڈیو لنک تیاری کا حکم دیتے ہوئے سماعت 3 دسمبر تک ملتوی کردی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!