پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ اداکار و گلوکار فواد خان نے سال 2025 کو تنقیدوں کا سال قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تنقید برائے تنقید نہیں بلکہ تنقید برائے اصلاح ہونی چاہئے، تنقید میں یہ نہیں ہونا چاہئے کہ آپ کسی پر کیچڑ اچھال رہے ہوں۔
انہوں نے ایک حالیہ انٹرویو میں پہلے ویب سیریز برزخ، پھر پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی فلم عبیر گلال کا ریلیز ہونا اور اس پر فواد کی خاموشی اور اب پاکستان آئیڈل کے ججز پینل میں اپنی شمولیت پر ہونے والی تنقید پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا میری خواہش ہے کہ ہم آپس میں لڑنا بند کردیں، ایسے فنکار جج بن کر بٹھ جاتے ہیں جن کا موسیقی سے تعلق ہی نہیں۔
اگر آپ تنقید کرنا چاہیں تو کر سکتے ہیں مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے آپکی رائے ہوسکتی ہے، ہر کسی کو اپنی رائے رکھنے کا حق حاصل ہے۔
آپ تنقید بھی کرسکتے ہیں اگر تنقید برائے اصلاح ہو تو اس میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
فواد خان نے کہا کہ 2025 کا سال بیک ٹو بیک تنقید کا تھا اس سال مجھ پر کوئی مثبت تنقید نہیں آئی، اب تنقید پر ردعمل اسلئے نہیں دیتا کیونکہ اسکا کوئی فائدہ نہیں ہے صرف شور مچنا ہے، کوئی کام کی بات سامنے نہیں آئیگی۔
انکا یہ بھی کہنا تھا کہ ایسا زیادہ تر لوگ نہیں کرتے لیکن پھر بھی تنقید اپنی جگہ لیکن ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنا بند کر دینا چاہئے جو تنقید کرتے ہیں وہ اپنی جگہ درست ہیں، ایسا دنیا بھر میں ہوتا ہے، یہ صرف پاکستان میں نہیں ہے، لوگ اختلاف کرسکتے ہیں۔




