جمعرات, نومبر 20, 2025
انٹرنیشنلسعودی عرب امریکہ کا نان نیٹو اتحادی، تعلقات مزید مضبوط بنائینگے، صدر...

سعودی عرب امریکہ کا نان نیٹو اتحادی، تعلقات مزید مضبوط بنائینگے، صدر ٹرمپ

امریکہ نے سعودی عرب کو اہم نان نیٹو اتحادی قرار دیتے ہوئے سعودیہ کیساتھ دیرینہ تعلق کو مزید مضبوط بنانے کا اعلان کیا ہے۔

یہ اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کے دورے پر آئے ہوئے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا جس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا میں سعودی ولی عہد کو وائٹ ہائوس میں خوش آمدید کہتا ہوں۔

سعودی عرب اور امریکا کے درمیان تاریخی اور دیرینہ تعلقات قائم ہیں اور ہم سعودی عرب کیساتھ دیرینہ تعلق کو مزید مضبوط بنائیں گے، سعودی عرب کیساتھ سٹرٹیجک دفاعی معاہدے پر بھی دستخط کر دئیے ہیں اور اب سعودی عرب پہلے سے زیادہ محفوظ ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں غزہ پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ محفوظ ہے، غزہ بورڈ آف پیس میں کئی ممالک کے سربراہ شامل ہونگے، مزید یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیلی خاندانوں کے حوالے کر دی گئی ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ مشرق وسطی میں امن کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں، خطے میں دیرپا امن قائم کرنے کے قریب پہنچ چکے ہیں اور ایران امریکا کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہے گا۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایک سال پہلے امریکا کی معیشت زبوں حالی کا شکار تھی، سعودی عرب کی جانب سے امریکا میں 1 کھرب ڈالر تک سرمایہ کاری بڑھا نے کے اعلان پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔

سعودی ولی عہد نے اس موقع پر امریکی صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے امریکا کیساتھ بہترین تعلقات ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!