اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینشدید بارشیں، خراب موسم، پی آئی اے کی 8 پروازیں منسوخ، 35...

شدید بارشیں، خراب موسم، پی آئی اے کی 8 پروازیں منسوخ، 35 تاخیرکا شکار ہوگئیں

اسلام آباد: شدید بارشوں اور خراب موسم کے باعث پی آئی اے کی 8پروازیں منسوخ جبکہ 35 تاخیر کا شکار ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں جاری بارشوں اور خراب موسم کے باعث پی آئی اے نے جمعرات کو اپنی 8 پروازیں منسوخ کردیں جبکہ 35 تاخیر کا شکارہوگئیں۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی اسلام آباد کی پی آئی اے پروازیں پی کے 301، 368، کراچی اسکردو کی پی آئی اے کی پروازیں 455، 456، اسلام آباد گلگت کی پی آئی اے کی 4 پروازیں پی کے 601، 602، 605، 606 منسوخ کر دی گئی ہیں۔

اسلام آباد کی پی آئی اے کی پرواز پی کے 301 کی روانگی میں سوا گھنٹہ تاخیر،لاہور کیلئے پی آئی اے کی پرواز پی کے 302 میں تین گھنٹے کی تاخیر، لاہور کراچی کی پروازیں پی کے 304 اور 305 کی روانگی میں ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کی گئی۔

اسی طرح لاہور سے دبئی کی پرواز پی کے 335 ایک گھنٹہ تاخیر،لاہور مسقط کی پرواز پی کے 229 چار گھنٹے،لاہور سے بحرین کی پرواز پی کے 189 پونے 5 گھنٹے، لاہور سکردو کی پرواز پی کے 251 تین گھنٹے، جدہ ای آر 801 دو گھنٹے، دبئی پی کے 216 ڈھائی گھنٹے جبکہ ریاض پی کے 274 سوا دو گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئیں۔لاہور، اسلام آباد، شارجہ، دبئی، کویت، جدہ اور مسقط کی پروازوں کی آمد و روانگی میں بھی ڈیڑھ سے ڈھائی گھنٹے کی تاخیر رپورٹ ہوئی ہے۔

اسلام آباد کوالالمپور کی پرواز پی کے 894 تین گھنٹے، اسلام آباد سے دمام کی پرواز پی کے 245 پونے دو گھنٹے،سیالکوٹ دمام کی پرواز پی کے 243 ڈھائی گھنٹے،ملتان سے جدہ کی غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز ایس وی 795 کی روانگی میں بھی ڈھائی گھنٹے کی تاخیرہوئی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!