جمعرات, نومبر 20, 2025
انٹرٹینمنٹپراگ میں چائے کی نمائش،چین کے ساتھ ثقافتی تبادلہ اجاگر

پراگ میں چائے کی نمائش،چین کے ساتھ ثقافتی تبادلہ اجاگر

پراگ(شِنہوا)یورو چائے نمائش 2025 پراگ میں اختتام پذیر ہوگئی، جس میں دنیا بھر سے چائے کے ماہرین، نمائش کنندگان اور شوقین افراد نے شرکت کی۔ اس سال کی نمائش میں خاص طور پر  چینی پوئر چائے اور چین کے جنوب مغربی صوبے یون نان پر توجہ دی گئی۔

دو روزہ تقریب کے دوران چین کے ماہرین نے لیکچرز اور براہ راست آزمائش کے ذریعے پوئر چائے کی تاریخ، بنانے کی تکنیک اور ثقافتی روایات متعارف کروائیں۔

چین کی نسلی برادری وا کی جماعت کے اراکین کی جانب سے "چائے بنانے” کا روایتی مظاہرہ اور سیچھوان کے لمبی نلکی والے چائے کے برتن کی تقریب نے عوام کی خاص توجہ حاصل کی۔

نمائش میں چائے کی ثقافت کو جسمانی اور ذہنی صحت کے ساتھ جوڑنے والے مختلف  پروگرام جیسے چائے کے لیکچرز، تائی چھی کلاسز، ورکشاپس اور یورپ، چین، ارجنٹینا اور میانمار کے نمائندگان کی پریزنٹیشنز شامل تھیں۔ یورپ بھر کے 30 سے زائد چائے اور چائے کے برتن بنانے والے برانڈز نے اپنی مصنوعات پیش کیں۔

مباحثوں میں چائے کی کاشت، صحت مند چائے کے استعمال اور چائے اور پائیدار ترقی کے تعلقات پر بھی روشنی ڈالی گئی۔

اس تقریب کا اہتمام چائے کی ثقافت کے فروغ اور ترقی کے لئے چیک بہبود فنڈ کی جانب سے کیا گیا تھا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!