اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلغزہ میں امریکی ہتھیاروں کے ساتھ اسرائیلی حملے ممکنہ طور پر جنگی...

غزہ میں امریکی ہتھیاروں کے ساتھ اسرائیلی حملے ممکنہ طور پر جنگی جرائم ہیں: امریکی تھنک ٹینک

واشنگٹن:غزہ میں اسرائیل کی جانب سے کم از کم 20ایسے حملے جنگی جرائم  کے زمرے میں آسکتے ہیں جن میں امریکی ہتھیار استعمال ہوئے۔

امریکی تھنک ٹینک کوئنسی انسٹی ٹیوٹ برائے ریسپانسبل اسٹیٹ کرافٹ کی تحقیق کے مطابق اسرائیلی فوج نے پناہ گزینوں کے کیمپوں، اسکولوں اور اسپتالوں پر حملوں اور فوجی اہداف پر حملوں کے لیے امریکی ہتھیاروں کا استعمال کیا جو  یقینی طور پر بین الاقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزی ہے جس کے دوران بڑی تعداد میں شہری جاں بحق ہوئے۔

تحقیق کے مطابق  اسرائیل کا  امریکی ہتھیاروں پر انحصار ہے، اور یہ ہتھیاراسرائیل کی ہر  فوجی کارروائی کے تقریباً ہر پہلو میں شامل ہیں۔ اسرائیل نے امریکی ساختہ بم گرانے کے لیے  امریکی ساختہ ایف -35، ایف -16 اور ایف -15طیارے استعمال کیے،جن میں ایم کے-84،ایم کے -83،ایم کے -82 اور250 پاؤنڈ کےچھوٹے قطر کے بم شامل ہیں۔

اسرائیلی فوج مغربی کنارے میں کارروائیوں کو بڑھا رہی ہے،  فلسطین کے صحت حکام کے مطابق، غزہ کی پٹی میں اسرائیلی حملوں میں اب تک 40ہزار 400 سے زیادہ افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!