اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلاسرائیل کی شمالی مغربی کنارے میں کارروائی، 9 فلسطینی جاں بحق

اسرائیل کی شمالی مغربی کنارے میں کارروائی، 9 فلسطینی جاں بحق

رم اللہ/یروشلم: شمال مغربی کنارے میں بڑے پیمانے پر اسرائیل کے فوجی آپریشن کے دوران کم از کم 9 فلسطینی جاں بحق اور 11 دیگر زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق فوج نے آپریشن جنین، تلکرم اورطوباس میں شروع کیا  ہےجو کئی روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

اسرائیل کے سرکاری کان ٹی وی کے مطابق زمینی دستوں کے ساتھ ساتھ ہیلی کاپٹروں اور ڈرونز کے ذریعے مغربی کنارے کے کئی مقامات پر عسکریت پسندوں کے  ٹھکانوں کو "ختم کرنے” کے لیے کارروائی کی گئی۔

طبی ذرائع کے مطابق طوباس کے قریب الفارعہ پناہ گزین کیمپ میں ڈرون حملے کے بعد ایمبولینسزکو زخمیوں تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا رہا ،سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں، بکتر بند گاڑیوں کو جینین کے ایک اسپتال کے گرد گشت کرتے دیکھاجاسکتاہے۔

اسرائیلی فوج نے مزید تفصیلات فراہم کیے بغیر ایک بیان میں کہا کہ اس کے فوجی مغربی کنارے کے شہروں جنین اور تلکرم میں کارروائی کررہے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!