بیجنگ: چین کے اعلیٰ قانون ساز ژاؤ لیجی سے جاپان-چین دوستی پارلیمنٹرینز یونین کے چیئرمین توشی ہیرو نکائی نے بیجنگ میں ملاقات کی۔
بدھ کو ہونے والی ملاقات کے دوران نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤ نے کہا کہ چین اور جاپان کے درمیان چار سیاسی معاہدے دوطرفہ تعلقات کی سیاسی اور قانونی بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امن، دوستی اور تعاون ہی دونوں ممالک کے لیے صحیح انتخاب ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین جاپان کے ساتھ باہمی اعتماد اور تعاون کو فروغ دینے، اختلافات کو صحیح طریقے سے حل کرنےاور دوطرفہ تعلقات کو صحیح اور مستحکم ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کا خواہاں ہے۔
ژاؤ نے کہا کہ دونوں ممالک کے اقتصادی مفادات اور صنعتی چینز ایک دوسرے سے مضبوطی سے جڑی ہوئی ہیں اور دونوں ممالک کے پاس تعاون کو مضبوط کرنےاور ایک دوسرے کی کامیابی میں کردار ادا کرنے کے مواقع موجود ہیں اور یہ کہ نیشنل پیپلز کانگریس جاپان کے ایوانِ نمائندگان اور ہاؤس آف کونسلرز کے ساتھ تبادلوں اورتعاون کوفروغ دینے کے لیے تیار ہے۔
