جمعرات, نومبر 20, 2025
تازہ ترینچینی وزیراعظم ایس سی او اجلاس، جی 20 سربراہ اجلاس میں شرکت...

چینی وزیراعظم ایس سی او اجلاس، جی 20 سربراہ اجلاس میں شرکت اور زیمبیا کا دورہ کریں گے

بیجنگ(شِنہوا)چینی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ روسی وزیراعظم میخائل میشوستین کی دعوت پر چینی وزیراعظم لی چھیانگ 17 اور 18 نومبر کو ماسکو میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کی حکومتوں کے سربراہان کی کونسل کے 24 ویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ترجمان نے بتایا کہ لی جمہوریہ زیمبیا کی حکومت کی دعوت پر 19 اور 20 نومبر کو زیمبیا کا سرکاری دورہ بھی کریں گے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ چینی وزیراعظم جمہوریہ جنوبی افریقہ کی حکومت کی دعوت پر 21 سے 23 نومبر تک جوہانسبرگ میں ہونے والے 20 ویں جی 20 سربراہ اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!