ہفتہ, نومبر 29, 2025
انٹرٹینمنٹدونوں کی فیملی کا ایک ہی خاندانی نام، کرکٹر شبمن گل سے...

دونوں کی فیملی کا ایک ہی خاندانی نام، کرکٹر شبمن گل سے کوئی رشتہ نہیں، شہناز گل

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور گلوکارہ شہناز گل نے سوشل میڈیا پر گردش کرتی ان خبروں کی وضاحت کر دی ہے جس میں بھارتی کرکٹر شبمن گل سے متعلق کہا گیا تھا کہ وہ اداکارہ کے رشتے دار ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ ہم دونوں کی فیملی کا ایک ہی خاندانی نام گل ہے لیکن ہمارا آپس میں کوئی خونی یا خاندانی رشتہ نہیں ہے۔

ہو سکتا ہے وہ دور کے رشتے دار ہوں جو امرتسر کے ایک ہی علاقے سے ہوں، انہوں نے شبمن کو بہت اچھا انسان اور قابل کرکٹر بھی قرار دیا، یہ افواہیں اس وقت گردش میں آئیں جب مداحوں نے اس بات پر توجہ دی کہ دونوں پنجاب کے شہر امرتسر سے تعلق رکھتے ہیں اور اپنے اپنے شعبے میں بیحد مقبول ہیں۔

دوسری جانب رپورٹس کے مطابق شبمن گل کی صرف ایک بڑی بہن شاہنیل گل ہیں جو اکثر ان کیساتھ سوشل میڈیا پر نظر آتی ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!