جمعرات, نومبر 20, 2025
انٹرٹینمنٹلاہور پولیس کا ٹک ٹاکر کی ہیلووین پارٹی پر چھاپہ، شراب نوشی...

لاہور پولیس کا ٹک ٹاکر کی ہیلووین پارٹی پر چھاپہ، شراب نوشی و غیر اخلاقی حرکات پر 51 لڑکے، لڑکیاں گرفتار

لاہور پولیس نے رنگ میں بھنگ ڈالتے ہوئے خاتون ٹک ٹاکر کی غیر اخلاقی محفل الٹ دی۔

پولیس کے مطابق گلبرگ میں ٹک ٹاکر سوزین خان کی جانب سے ہیلووین پارٹی کا انعقاد کیا گیا تھا جو غیر قانونی تھا جس میں بڑی تعداد میں نوجوان لڑکے لڑکیاں شراب نوشی کرکے غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 51 لڑکوں اور لڑکیوں کو گرفتار کر لیا جبکہ بھاری مقدار میں شراب اور چرس بھی برآمد کی، پولیس نے پارٹی میں موجود تمام افراد کو تھانے منتقل کر دیا اور تقریب کی میزبان ٹک ٹاکر سوزین خان سمیت دیگر شریک افراد کیخلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔

پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ یہ تقریب غیر قانونی طور پر منعقد کی گئی تھی اور کارروائی شراب نوشی سمیت غیر اخلاقی سرگرمیوں کی اطلاع پر عمل میں لائی گئی۔

ذرائع کے مطابق پارٹی میں نوجوانوں کی بڑی تعداد شریک تھی ۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!