پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اعظم خان نے دوماہ میں پندرہ کلوگرام وزن کم کرنے کا دعویٰ کیا ہے، سوشل میڈیا پر اپنی فٹنس سے متعلق اعظم خان نے ایک پوسٹ میں بتایا کہ انہوں نے صرف 2 ماہ میں 15 کلو گرام وزن کم کیا ہے۔
ماضی میں فٹنس اور وزن کے باعث تنقید کا نشانہ بننے والے اعظم خان نے حال ہی میں اپنی شاندار تبدیلی کی جھلک سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔




