انٹرنیشنلامریکہ کا بھارت کیساتھ ایک نئی تجارتی ڈیل کا اعلان، محصولات میں...

امریکہ کا بھارت کیساتھ ایک نئی تجارتی ڈیل کا اعلان، محصولات میں کمی لانے کیلئے بھی اقدامات کا اشارہ

امریکہ نے بھارت کیساتھ ایک نئی تجارتی ڈیل کا اعلان کردیا جبکہ اس بات کا عندیہ بھی دیا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے سلسلے میں بھارت پر محصولات میں کمی لانے کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں گے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا یہ معاہدہ ماضی کے تمام معاہدوں سے مختلف ہوگا اور اس ڈیل سے دونوں ممالک کو فائدہ پہنچے گا۔

وائٹ ہاس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ اور بھارت کے تعلقات میں نیا موڑ آنیوالا ہے، بھارت روس سے تیل کی خریداری کو مرحلہ وار ختم کر رہا ہے اور امریکہ بھارت کو اس تبدیلی میں مکمل تعاون فراہم کریگا۔

حالیہ دنوں میں بھارت کیساتھ تعلقات میں تنائو آیا تھا تاہم انکا دعوی ہے کہ بھارت جلد ہی امریکہ کیساتھ اپنے تعلقات کو بہتر بنانے لگے گا، بھارت ابھی ہمیں پسند نہیں کرتا لیکن یقین رکھتا ہوں کہ وہ جلد ہی ہمیں دوبارہ پسند کرنے لگے گا۔

ٹرمپ نے بھارت کیلئے نئے امریکی سفیر کی تعیناتی کا اعلان بھی کیا اور سرجیو گور کو بھارت میں امریکی سفیر مقرر کرنے کا اعلان کیا، سرجیو گور نے سفیر کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا، نئی تعیناتی دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید بہتری لانے کی ایک اہم پیشرفت سمجھی جا رہی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں