بیجنگ(شِنہوا)چین کے اقتصادی منصوبہ ساز ادارے نے نئی توانائی کے استعمال اور اس کے ضابطے کو بڑھانے کے لئے رہنما اصول جاری کر دیئے جس کا مقصد نئی توانائی کے نظام اور جدید پاور گرڈز کی ترقی کو فروغ دینا ہے۔
قومی ترقی و اصلاحات کمیشن کے مطابق 2030 تک نئی توانائی کے استعمال کے لئے کئی سطح پر مربوط اور موثر ضابطہ کاری کا فریم ورک قائم کیا جائے گا تاکہ گرڈ میں آسان انضمام، متنوع استعمال اور موثر آپریشن کو یقینی بنایا جا سکے۔
رہنما اصولوں کے مطابق 2030 تک بجلی کی نئی طلب کو بنیادی طور پر نئی توانائی سے پیدا ہونے والی بجلی کے ذریعے پورا کیا جائے گا۔
2035 تک ایسا نیا پاور سسٹم قائم کیا جائے گا جو نئی توانائی کی زائد حصہ داری کو سہولت دے سکے اور نئی توانائی کے استعمال اور ضابطہ کاری کے نظام میں مزید بہتری کی جائے گی۔
بجلی کی ملک گیر یکساں مارکیٹ نئی توانائی کے وسائل کی تقسیم کا بنیادی ستون ہوگا جس سے ملکی سطح پر وسائل کے بہتر انداز میں بروئے کار لانے اور ان کے موثر استعمال کو ممکن بنایا جائے گا۔




