چین کے جنوبی صوبے ہینان کے شہر ہائیکو میں قائم فری ٹریڈ پورٹ کے ایک چھت تلے طیاروں کی مرمت اور دیکھ بھال کے مرکزنے 2022 میں آغاز کے بعد سے ملکی اور غیر ملکی ایئر لائنز کو مربوط سہولیات فراہم کی ہیں۔
فری ٹریڈ پورٹ کی پالیسیوں اور جغرافیائی محلِ وقوع کے باعث اس مرکز کی کارکردگی مسلسل بہتر ہوئی ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): چِنگ اَن، ڈپٹی مینیجر، بزنس ڈیپارٹمنٹ، گرینڈ چائنا ایوی ایشن مینٹیننس کمپنی لمیٹڈ
"اکتوبر کے اختتام تک، ہم 2,400 سے زیادہ طیاروں کی مرمت، 280 سے زائد طیاروں کی مکمل پینٹنگ، اور 61,000 سے زیادہ ایوی ایشن پرزوں کی مرمت مکمل کر چکے ہیں۔ اس طرح ہمارے صارفین کو ایک ہی جگہ پر تمام مرمت اور سروس کی سہولت ملتی ہے۔”
نقد جمع کرانے سے استثنیٰ جیسی رعایتی سہولیات نے ایئر لائنز کے مینٹیننس اخراجات میں 10 سے 15 فیصد تک کمی ممکن بنائی ہے۔ جس سے ہائینان کی حیثیت ایک فضائی مرمتی مرکز کے طور پر مزید مضبوط ہوئی ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): چِنگ اَن، ڈپٹی مینیجر، بزنس ڈیپارٹمنٹ، گرینڈ چائنا ایوی ایشن مینٹیننس کمپنی لمیٹڈ
"ہم اب تک 100 سے زیادہ غیر ملکی آنے والے طیاروں کی مرمت اور پینٹنگ کر چکے ہیں، جن میں قطر ایئرویز، رائل ایئر فلپائن، منگولین ایئرلائنز اور اسپین کی آئیبیریا شامل ہیں۔ بہت سی بین الاقوامی اور علاقائی فضائی کمپنیاں اب باقاعدگی سے ہینان میں اپنی مرمت کرواتی ہیں۔”
جب ہینان فری ٹریڈ پورٹ 18 دسمبر سے پورے جزیرے میں آزاد کسٹمز آپریشن کا آغاز کرے گا تو توقع ہے کہ یہ خطہ عالمی ہوا بازی کے نقشے پر مزید اہمیت اختیار کرے گا۔
ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): چِنگ اَن، ڈپٹی مینیجر، بزنس ڈیپارٹمنٹ، گرینڈ چائنا ایوی ایشن مینٹیننس کمپنی لمیٹڈ
"جیسے ہی ہائینان فری ٹریڈ پورٹ میں 18 دسمبر کو پورے جزیرے پر آزاد کسٹمز آپریشن شروع ہوگا، ہمیں ایوی ایشن مرمت کی صنعت کے لیے مزید بڑے مواقع نظر آ رہے ہیں۔ ہم جنوب مشرقی ایشیا، جنوبی ایشیا، شمال مشرقی ایشیا، وسطی ایشیا اور مشرق وسطیٰ سمیت آس پاس کے خطوں میں مزید نئے صارفین سے تعاون بڑھائیں گے اور ایوی ایشن مرمت کی صنعت کے سلسلے کو مزید مضبوط بنائیں گے۔”
ہائیکو، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ۔




