اتوار, نومبر 9, 2025
تازہ ترینایپک تعاون خطے کی خوشحالی اور پائیدار ترقی کا ضامن ہے، ماہرین...

ایپک تعاون خطے کی خوشحالی اور پائیدار ترقی کا ضامن ہے، ماہرین کی رائے

 

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایشیا پیسیفک تعاون کے لئے ایک کھلے اور باہمی جڑے ہوئے نظام کی تشکیل کثیرالجہتی تعلقات کو مضبوط بنانے اور پائیدار ترقی کے فروغ کے لئے نہایت اہم ہے۔ ان کے مطابق ایپک(اے پی ای سی) کے رکن ممالک کے درمیان تعاون خطے کی خوشحالی کا ایک بنیادی محرک ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): کارلوس کُریاما، ڈائریکٹر، ایپک پالیسی سپورٹ یونٹ

"ایپک طویل عرصے سے اُن اہم پلیٹ فارمز میں سے ایک رہا ہے جو تجارتی رکاوٹوں میں کمی اور معیشت و تجارت میں کھلے پن کے فروغ کے لئے مباحثوں کے عمل کو آگے بڑھاتا رہا ہے۔

پائیداری سے متعلق گفتگو نہایت اہم ہے اور بروقت بھی ہے۔ میرے خیال میں یہ بات بہت واضح ہے کہ چین اس حوالے سے قابلِ عمل خیالات پیش کر رہا ہے جیسا کہ سپلائی چینز میں استحکام کی ضرورت۔ ایپک میں ہم سپلائی چینز کو مزید مضبوط بنانے پر کام کر رہے ہیں۔ کمپنیوں کے لئے یقینی ماحول فراہم کرنا بھی ضروری ہے تاکہ وہ مستقبل کی منصوبہ بندی کر سکیں۔ میں سمجھتا ہوں  کہ ایسے تصورات کو ایپک  کے پلیٹ فارم پر لانے سے ہم ایسے اقدامات تشکیل دینے میں مدد دے سکتے ہیں جن کا حتمی نتیجہ عوام کے لئے فائدے کی صورت میں نکلے گا۔”

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): ولیم جونز، سابق وائٹ ہاؤس رپورٹر، امریکی جریدہ ’’ایگزیکٹو انٹیلی جنس ریویو ‘‘

"ایپک  ہمیشہ سے انتہائی اہم فورم رہا ہے۔ یہ وہ موقع ہوتا ہے جب بحرالکاہل کے دونوں کناروں کے ممالک ایک ساتھ بیٹھ کر باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کرتے ہیں۔ اب یہ فورم اور بھی زیادہ اہمیت اختیار کر گیا ہے کیونکہ ایشیا پیسیفک خطہ اب عالمی معیشت کی محرک قوت بن چکا ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): لی پی مے، ماہرِ سیاسیات، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی، ملائیشیا

"یہ ایک متفقہ رائے ہے کہ ایک دوسرے کے لئے زیادہ کھلا پن اور اقتصادی طور پر باہمی انحصار اور انضمام کو فروغ دینا ہی آگے بڑھنے کا درست راستہ ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 4 (انگریزی): پیٹر ڈرائس ڈیل، سربراہ، ایسٹ ایشین بیورو آف اکنامک ریسرچ، آسٹریلین نیشنل یونیورسٹی

” چونکہ ہمارے خطے میں کئی معیشتیں شامل ہیں اس لئے کثیرالجہتی تعاون ہمارے خطے کی خوشحالی کے لئے بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔ یہی کثیرالجہتی نظام ہے جس نے ان معیشتوں کو باہمی روابط، بین الاقوامی تجارت، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی کے تبادلے کے ذریعے ترقی کے مواقع فراہم کئے ہیں۔ اور ظاہر ہے کہ یہی ایپک کے مشن کا مرکزی مقصد بھی ہے۔”

بیجنگ سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!