اتوار, نومبر 9, 2025
انٹرٹینمنٹ21 ویں چائنیز امریکن فلم، ٹی وی فیسٹیول کا لاس اینجلس میں...

21 ویں چائنیز امریکن فلم، ٹی وی فیسٹیول کا لاس اینجلس میں آغاز

لاس اینجلس(شِنہوا)21 واں چائنیز امریکن فلم فیسٹیول اور چائنیز امریکن ٹی وی فیسٹیول امریکی ریاست کیلفورنیاکے شہر لاس اینجلس میں شروع ہو گیا۔

تقریباً 800 شرکاء نے اس ثقافتی پروگرام میں شرکت کی، جس کا مقصد چینی اور امریکی فلم و ٹیلی ویژن صنعتوں میں تبادلوں اور تعاون کو فروغ دینا ہے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لاس اینجلس میں چینی قونصل جنرل گو شاؤ چھون نے کہا کہ گزشتہ دو دہائیوں کے دوران یہ میلہ دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تبادلوں کا ایک اہم پلیٹ فارم بن گیا ہے، یہ عملی تعاون کو فروغ دے رہا ہے اور فلموں کی طاقت کے ذریعے ایک دوسرے کو بہتر طور پر سمجھنے اور سراہنے میں  ناظرین کو مدد فراہم کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین اور امریکہ دنیا کی سب سےمحرک اور باہم مربوط فلم و ٹیلی ویژن صنعتیں رکھتے ہیں، مصنوعی ذہانت اور ورچوئل پروڈکشن جیسی نئی ٹیکنالوجیز سے مستقبل میں مزید ترقی کے امکانات موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اکٹھے کام کرکے ٹیکنالوجی اور تخلیقی صلاحیتوں کو چین۔ امریکہ فلم اور ٹیلی ویژن تعاون کا  ایک نیا انجن بناسکتے ہیں۔

 امریکی خاتون رکن کانگریس جوڈی چھو نے اپنے خطاب میں کہا کہ گزشتہ چند سالوں میں یہ تہوار بہت بڑے اور شاندار ہو گئے ہیں، جو نمایاں فنکارانہ کامیابیوں پر اعزازات دیتے ہیں اور تخلیقی صلاحیت اور ثقافتی تبادلے کے جذبے کو آگے بڑھاتے ہیں۔

اس سال کے تہوار میں فلم اور ٹیلی ویژن کی 600 سے زیادہ انٹریز موصول ہوئیں۔مجموعی طور پر 10 فلموں نے گولڈن اینجل ایوارڈ جیتا، جن میں "ڈیٹیکٹیو چائنہ ٹاؤن 1900″، "نو باڈی” اور "دی ڈمپلنگ کوئین” شامل ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!