اتوار, نومبر 9, 2025
انٹرنیشنلچائنہ پویلین نے ورلڈ ٹریول مارکیٹ لندن 2025 میں نمائشی سٹال کے...

چائنہ پویلین نے ورلڈ ٹریول مارکیٹ لندن 2025 میں نمائشی سٹال کے بہترین ڈیزائن کا ایوارڈ جیت لیا

لندن(شِنہوا)ورلڈ ٹریول مارکیٹ (ڈبلیو ٹی ایم) لندن 2025 نے اپنے سالانہ "بہترین سٹینڈ ایوارڈز” کے فاتحین کا اعلان کیا ہے جن میں چین کے پویلین کو اپنے اختراعی اور ماحول دوست ڈیزائن کے باعث "بہترین سٹینڈ ڈیزائن” کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

سیاحت کے شعبے کے تجربہ کار ماہرین پر مشتمل ایک پینل نے تخلیقی صلاحیت، فعالیت اور مجموعی طور پر حاضرین کے تجربے کی بنیاد پر سٹینڈز کا جائزہ لیا۔

ان کے فیصلے کے مطابق چین کے پویلین کو اس کے "زبردست سوچ کے ساتھ تیار کردہ ڈیزائن” بالخصوص بانس کے عناصر اور پائیدار مواد سے بنائی گئی نشستوں کے استعمال پر سراہا گیا جس نے سٹینڈ کو ایک پرکشش انداز دیا۔

تقریب کے منتظم آر ایکس گلوبل کے جوناتھن ہال نے شِنہوا کو بتایا کہ چین کے پویلین نے "واقعی چین اور ’نی ہاؤ چائنہ‘ کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ پویلین کاروباری ملاقاتوں کے لئے بہترین مقام فراہم کرتا ہے اور حاضرین کو چین کے سیاحتی وسائل کو گہرائی سے سمجھنے میں مدد دیتا ہے۔

دنیا کی نمایاں سیاحتی تجارتی نمائشوں میں سے ایک ڈبلیو ٹی ایم لندن بین الاقوامی تعاون اور کاروباری تبادلے کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتی ہے۔ اس سال کا ایونٹ منگل سے جمعرات تک جاری رہا جس میں تقریباً 180 ممالک اور خطوں سے 5 ہزار کے قریب نمائش کنندگان نے شرکت کی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!