ہفتہ, نومبر 8, 2025
تازہ ترینہاکی فیڈریشن سے اختلافات، ہیڈ کوچ کی ٹیم کے ہمراہ بنگلہ دیش...

ہاکی فیڈریشن سے اختلافات، ہیڈ کوچ کی ٹیم کے ہمراہ بنگلہ دیش جانے سے معذرت

قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ طاہر زمان نے ہاکی فیڈریشن کے ساتھ اختلافات کے باعث ہاکی ٹیم کے ہمراہ بنگلہ دیش جانے سے انکار کر دیا۔

ذرائع کے مطابق طاہر زمان کے دو کھلاڑیوں کے انتخاب پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے حکام سے اختلافات ہوئے جس سے دلبرداشتہ ہو کر وہ مزید ذمہ داری نہیں نبھانا چاہتے۔

ذرائع کے مطابق انہوں نے عہدے سے الگ ہونے کیلئے قریبی لوگوں سے مشاورت بھی کی ہے۔انہوں نے سپین کے دورے کیلئے بھی عدم دستیابی کا بتا دیا ہے۔

ان کے قریبی ذرائع نے ٹیم کی ذمہ داریوں سے بریک لینے کی تصدیق کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق اختلافات برقرار رہے اور طاہر زمان نے استعفیٰ دیا تو پرو لیگ سے قبل پی ایچ ایف غیر ملکی کوچ کی خدمات حاصل کرنے کی کوشش کریگی۔

محمد عثمان کو ہیڈ کوچ کے منیجر کی ذمہ داری ملنے کا امکان ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!