امریکہ نے جنوبی افریقہ میں منعقد ہونیوالے جی 20 سربراہی اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔
اس حوالے سے امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکا نے فیصلہ کیا ہے کہ جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت کا کوئی بھی اہلکار سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔
واضح رہے کہ جی 20 سربراہی اجلاس 22 نومبر سے 23 نومبر تک جنوبی افریقہ میں منعقد ہو رہا ہے۔




