عدالت نے 4 اکتوبر احتجاج کیس میں علیمہ وعظمی خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
ہفتے کوا ے ٹی سی اسلام آباد میں جج طاہر عباس سپرا نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کیخلاف 4 اکتوبر احتجاج کیس پر سماعت کی۔
علیمہ وعظمی خان پیش نہ ہوئیں جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مسلسل عدم پیشی پر دونوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
عدالت نے پولیس کو دونوں کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 22 نومبر تک ملتوی کردی۔




