ہفتہ, نومبر 8, 2025
تازہ ترینچین نےحیاتیاتی ماحول کی نگرانی کا نیاضابطہ جاری کردیا

چین نےحیاتیاتی ماحول کی نگرانی کا نیاضابطہ جاری کردیا

بیجنگ(شِنہوا)چین کے وزیراعظم لی چھیانگ نے حیاتیاتی ماحول  کی  نگرانی کے متعلق ضابطہ نافذ کرنے کے ریاستی کونسل کے فرمان پر دستخط کر دئیے۔

یہ نیا ضابطہ، جو یکم جنوری 2026 سے نافذالعمل ہوگا، 7 ابواب اور 49 شقوں پر مبنی ہے۔ اس کا مقصد حیاتیاتی ماحول کی نگرانی کے عمل  کو معیاری بنانا، نگرانی کی صلاحیتوں کو بڑھانا اور متعلقہ اعداد و شمار کا معیار یقینی بنانا ہے۔

اس ضابطے میں حیاتیاتی ماحول کی نگرانی کے جدید نظام کی ترقی کو تیز کرنے، نگرانی کے لئےخودکاری کے عمل، ڈیجیٹائزیشن اور جدید صلاحیتوں کو جامع طور پر بڑھانے پر زور دیا گیا ہے۔

یہ ضابطہ معقول ترتیب، جامع فعالیت، درجہ بندی اور مشترکہ ترقی کے اصولوں پر مبنی حیاتیاتی ماحول کی نگرانی کا نیٹ ورک تشکیل دے کر  بہتر عوامی نگرانی کو اجاگر کرتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!