ہفتہ, نومبر 8, 2025
تازہ ترینچین میں عالمی انٹرنیٹ کانفرنس ووژین سربراہ اجلاس...

چین میں عالمی انٹرنیٹ کانفرنس ووژین سربراہ اجلاس شروع

ہانگ ژو(شِنہوا)2025 عالمی انٹرنیٹ کانفرنس (ڈبلیو آئی سی) ووژین سربراہ اجلاس کا چین کے مشرقی صوبے ژےجیانگ کے قدیم آبی شہر ووژین میں جمعہ کی صبح آغاز ہو گیا۔

اس سال کے سربراہ اجلاس کا موضوع "ڈیجیٹل انٹیلی جنس کے لئے ایک کھلا، تعاون پر مبنی، محفوظ اور جامع مستقبل تشکیل   دینا،سائبر سپیس میں مشترکہ مستقبل کی کمیونٹی تعمیر کرنا” ہے۔ اس میں 24 ذیلی فورمز شامل ہیں جن میں چین کا پیش کردہ گلوبل ڈیویلپمنٹ انیشی ایٹو، ڈیجیٹل معیشت، مصنوعی ذہانت اور ڈیٹا گورننس جیسے موضوعات زیر بحث آئیں گے۔ اس کے علاوہ مختلف سرگرمیوں کا اہتمام بھی ہوگا۔

گلوبل سسٹم فار موبائل کمیونیکیشنز ایسوسی ایشن کے سی ای او جان ہوف مین نے افتتاحی تقریب میں کہا کہ اختراع، تعاون اور اعتماد ایک کھلے، جامع اور محفوظ ڈیجیٹل مستقبل کو یقینی بنانے کے لئے کلیدی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم اسے درست طریقے سے کریں تو ہم ڈیجیٹل کی مکمل صلاحیت کو بروئے کار لاکر دنیا بھر میں لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنا سکتے ہیں اور کسی کو پیچھے نہیں چھوڑیں گے۔

افتتاحی تقریب کے دوران ان افراد اور اداروں کو نمایاں خدمات کے اعتراف میں خصوصی اعزاز سے نوازا گیا جنہوں نے عالمی انٹرنیٹ کے فروغ میں غیر معمولی کردار ادا کیا ہے۔

اس سال کا ڈبلیو آئی سی ووژین سربراہ اجلاس اتوار تک جاری رہے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!