ہفتہ, نومبر 8, 2025
تازہ ترینچین کا آفات کے ردعمل میں بین الاقوامی تعاون بہتر بنانے پر...

چین کا آفات کے ردعمل میں بین الاقوامی تعاون بہتر بنانے پر زور

ہائیکو(شِنہوا)چین کے نائب وزیراعظم ژانگ گوچھنگ نے کہا ہے کہ چین دیگر ممالک کے ساتھ مل کر آفات کی روک تھام اور کنٹرول کی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے، آفات میں کمی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینے اور بڑی آفات کے بین الاقوامی ردعمل کو بہتر بنانے کے لئے تیار ہے۔

ژانگ گوچھنگ جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن بھی ہیں، نے چین کے جنوبی صوبے ہائی نان کے شہر سانیا میں قدرتی آفات کی روک تھام اور نگرانی اور ہنگامی انتظام کے حوالے سے بیلٹ اینڈ روڈ وزارتی اجلاس میں کہا کہ چین بین الاقوامی تعاون میں فعال کردار ادا کر رہا ہے۔ اس کے تحت وہ بین الاقوامی ریسکیو ٹیمیں بھیجتا ہے اور آفات سے متعلق امدادی سامان فراہم کرتا ہے۔

ہنگامی انتظام کے حکام، 36 ممالک اور 11 بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں نے اس اجلاس میں شرکت کی جن میں اس شعبے کے ماہرین اور محققین بھی شامل تھے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!