جمعرات, نومبر 6, 2025
تازہ ترینچین کے چھی لی ہائی ویٹ لینڈ میں پرندوں کی قبل...

چین کے چھی لی ہائی ویٹ لینڈ میں پرندوں کی قبل ازوقت ہجرت کرکے ریکارڈ تعداد میں آمد

چین کی شمالی تیانجن بلدیہ کے ننگ حہ ضلع میں واقع چھی لی ہائی وٹ لینڈ میں ہجرت کرنے والے پرندے آرام کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

تیانجن(شِنہوا)چین کے شمالی علاقے میں ایک اہم ویٹ لینڈ میں اس موسم خزاں میں پرندوں کے اقسام کی ریکارڈ تعداد میں آمد کی اطلاع دی گئی ہے جبکہ ان کی سالانہ ہجرت معمول سے جلد شروع ہو گئی ہے۔

ماحولیاتی تحفظ کے حکام کے مطابق تیانجن بلدیہ کے ننگ حہ ضلع میں واقع چھی لی ہائی وٹ لینڈ جو کہ بیجنگ-تیانجن خطے کا سب سے بڑا قدرتی آبی خطہ ہے، لاکھوں ہجرت کرنے والے پرندوں کے لئے ایک اہم عارضی پڑاؤ بن چکا ہے۔

نگرانی کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہاں دیکھے جانے والی پرندوں کے اقسام کی تعداد بڑھ کر 308 ہو گئی ہے جو 2021 میں ریکارڈ کی گئی 258 کی تعداد سے ایک نمایاں اضافہ ہے اور یہ ایک نئی تاریخی بلند ترین سطح ہے۔

ماحولیاتی تحفظ کے ماہرین نے اس جلد ہجرت کی وجہ شمالی علاقوں میں وقت سے پہلے پڑنے والی شدید سردی کو قرار دیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں