جمعہ, نومبر 7, 2025
تازہ ترینچینی صدر کا ہائی نان آزاد تجارتی بندرگاہ کی تعمیر میں...

چینی صدر کا ہائی نان آزاد تجارتی بندرگاہ کی تعمیر میں اعلیٰ معیار اپنانے پر زور

چینی صدر شی جن پھنگ نے زور دیا ہے کہ ہائی نان آزاد تجارتی بندرگاہ (ایف ٹی پی) کی تعمیر میں اعلیٰ معیار کے تقاضے اپنائے جائیں-(شِنہوا)

سانیا(شِنہوا)چینی صدر شی جن پھنگ نے زور دیا ہے کہ ہائی نان آزاد تجارتی بندرگاہ (ایف ٹی پی) کی تعمیر میں اعلیٰ معیار کے تقاضوں کو اپنایا جائے۔

شی  نے چین کے جنوبی جزیرہ صوبے ہائی نان کے شہر سانیا میں ہائی نان آزاد تجارتی بندرگاہ کی تعمیر سے متعلق کارکردگی رپورٹ پیش کئے جانے کے موقع پر کہا کہ ہائی نان آزاد تجارتی بندرگاہ کی تعمیر اور اصلاحات کو جامع طور پر گہرائی دینے اور نئے دور میں کھلے پن کو فروغ دینے کے لئے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کی اہم پالیسی ہے۔

شی جن پھنگ نے زور دیا کہ پارٹی کی 20 ویں مرکزی کمیٹی کے چوتھے مکمل اجلاس کے رہنما اصولوں کا گہرا مطالعہ اور موثر نفاذ کیا جائے اور قریبی ہم آہنگی، فعال اقدامات اور مسلسل کوششوں کے ذریعے ہائی نان آزاد تجارتی بندرگاہ کی ترقی کے تمام اہداف حاصل کئے جائیں۔

ہائی نان آزاد تجارتی بندرگاہ 18 دسمبر سے پورے جزیرے پر خصوصی کسٹمز آپریشنز کا باضابطہ آغاز کرے گا جسے شی جن پھنگ نے چین کے اعلیٰ معیار کے کھلے پن کو وسعت دینے اور عالمی کھلی معیشت کی ترقی کو فروغ دینے کی سمت میں ایک سنگ میل قرار دیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں