ایف آئی نے لاکھوں روپے وصولی کے باوجود جعلی ویزا لگانے والا انسانی سمگلر گرفتار کرلیا۔
ترجمان کے مطابق رجسٹرڈ اوورسیز ایمپلائنمنٹ پروموٹر نہ ہونے کے باوجود ملزم کاشف رضا نے شہری کو آسٹریلیا بھجوانے کیلئے 28 لاکھ روپے میں معاملہ طے کیا اور 8لاکھ روپے ایڈوانس وصول کئے۔
ملزم نے پیسے وصول کرنے کے باوجود شہری کو جعلی ویزا لگا کر دیا۔
ترجمان کے مطابق ملزم کو گرفتار کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔




