جاپان میں جنگلی ریچھوں کے بڑھتے حملوں کے بعد متاثرہ علاقوں میں فوج طلب کرلی گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی جاپان میں بھورے جنگلی ریچھوں کے حملوں میں اضافہ ہوگیا، رواں سال اپریل سے اب تک ریچھ کے 100 سے زائد حملوں کے واقعات میں درجنوں افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔
جاپانی حکام کے مطابق زیادہ تر حملے سکولوں، ریلوے سٹیشنز اور راشن کی دکانوں کے ارد گرد دیکھنے میں آئے ہیں۔
حکومت نے متاثرہ علاقوں میں فوج کو ریچھوں کو قابو کرنے کیلئے جال پھینکنے والی بندوقوں اور مخصوص سپرے کیساتھ تعینات کردیا ہے۔
حکومت نے ریچھوں پر قابو پانے کیلئے مقامی افسران کو بھی شکار کی تربیت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
دوسری جانب شمالی جاپان کے اکیتا ریجن کے گورنر نے کہا ہے کہ علاقائی قانون نافذ کرنیوالے ادارے جنگلی ریچھوں کے تدارک کیلئے بہتر وسائل موجود نہ ہونے پر مایوسی کا شکار ہیں ۔




