جمعرات, نومبر 6, 2025
تازہ ترینچین کا افغانستان کو زلزلے کے بعد امداد کی فراہمی کا اعلان

چین کا افغانستان کو زلزلے کے بعد امداد کی فراہمی کا اعلان

افغانستان کے علاقے  خلم میں لوگ زلزلے سے تباہ ہونےوالے گھروں کا ملبہ ہٹا رہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ شمالی افغانستان میں 6.3 شدت کے زلزلے سے کم از کم 24 افراد کی ہلاکت کے بعد چین افغانستان کی ضروریات کے پیش نظر مدد فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔

ترجمان ماؤ ننگ نے یومیہ نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ چین افغانستان میں آنے والی اس آفت پر نظر رکھے ہوئے ہے اور زلزلے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر  گہرے رنج کا اظہار کرتا ہے۔

ماؤ نے کہا کہ ہماری ہمدردیاں سوگوار خاندانوں اور زخمیوں کے ساتھ ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ افغان حکومت کی قیادت میں افغان عوام اس آفت سے جلد بحالی حاصل کریں گے اور اپنے علاقوں کی تعمیر نو کریں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں