بدھ, نومبر 5, 2025
تازہ ترینچین اور روس کے درمیان 11 ویں وزارتی مکالمے کا انعقاد

چین اور روس کے درمیان 11 ویں وزارتی مکالمے کا انعقاد

چین کے وزیر خزانہ لان فو آن کی بیجنگ میں پریس کانفرنس کی فائل فوٹو۔ (شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کے وزیر خزانہ لان فو آن اور ان کے روسی ہم منصب انتون سیلوانوف نے بیجنگ میں 11 ویں چین۔روس وزرائے خزانہ مکالمے کی مشترکہ صدارت کی۔

چین کی وزارت خزانہ کے مطابق فریقین نے متعدد موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور وسیع اتفاق رائے تک پہنچے جن میں مجموعی اقتصادی صورتحال اور پالیسیاں، ذیلی قومی مالیاتی نظم و نسق، تھنک ٹینکس کے درمیان تبادلے اور جی-20، برکس اور کثیرجہتی مالیاتی اداروں کے فریم ورک کے تحت دوطرفہ تعاون شامل ہیں۔

دونوں ممالک کے مالیاتی محکموں کے عہدیداروں نے اس مکالمے میں شرکت کی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں