بدھ, نومبر 5, 2025
انٹرنیشنلزہران ممدانی کی کامیابی کے بعد امریکی صدر ٹرمپ کا ردعمل سامنے...

زہران ممدانی کی کامیابی کے بعد امریکی صدر ٹرمپ کا ردعمل سامنے آگیا

نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک کے میئر الیکشن میں ریپبلکن امیدوار کی زہران ممدانی کے ہاتھوں شکست کی دو وجوہات بتا دیں۔

نیویارک میں ہونے والے میئر کے انتخاب میں ٹرمپ کے حمایت یافتہ امیدوار اینڈریو کومو کو ڈیموکریٹ پارٹی کے مسلم امیدوار زہران ممدانی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹرمپ کی بھرپور مہم اور مخالفت کے باوجود ممدانی نے فیصلہ کن کامیابی حاصل کی۔

الیکشن نتائج سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ ’’ووٹروں کے مطابق ریپبلکن کی شکست کی دو وجوہات ہیں — پہلی یہ کہ میں بیلٹ پر موجود نہیں تھا، اور دوسری وجہ ملک میں جاری حکومتی شٹ ڈاؤن ہے۔‘‘

ادھر آزاد امیدوار اور ٹرمپ کے حمایت یافتہ اینڈریو کومو نے بھی شکست تسلیم کرتے ہوئے زہران ممدانی کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ ’’میں نیویارک کے عوام کے فیصلے کا احترام کرتا ہوں اور زہران کو کامیابی پر مبارکباد دیتا ہوں۔‘‘

سابق امریکی صدر باراک اوباما نے بھی حالیہ امریکی انتخابات میں ڈیموکریٹس کی فتوحات پر مبارکباد دی اور زہران ممدانی سمیت کامیاب امیدواروں کی تعریف کی۔

زہران ممدانی کی جیت نے امریکی سیاست میں ایک نیا موڑ پیدا کردیا ہے، کیونکہ وہ نیویارک کے پہلے مسلمان میئر بن گئے ہیں جنہوں نے انصاف، مساوات، اور انسانی حقوق کے ایجنڈے پر عوامی حمایت حاصل کی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں