بدھ, نومبر 5, 2025
تازہ ترینپی ایس ایل حکام کی فرنچائزز سے اسٹیک ہولڈرز سے واجبات کے...

پی ایس ایل حکام کی فرنچائزز سے اسٹیک ہولڈرز سے واجبات کے حصول میں مدد کی درخواست

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) حکام نے اسٹیک ہولڈرز سے واجبات کے حصول میں مدد کرنے کی درخواست کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) حکام، فرنچائز مالکان اور آفیشلز کی اہم میٹنگ ہوئی۔

میٹنگ میں ٹیم آفیشلز ویڈیو کال پر موجود رہے، میڈیا اور سوشل میڈیا میں تند و تیز بیانات کی وجہ سے شہرت حاصل کرنے والے ملتان سلطانز کے مالک علی ترین حیران کن طور پر شریک نہ ہوئے، البتہ ان کے نمائندے موجود تھے۔

میٹنگ کے دوران بورڈ حکام نے فرنچائزز سے یہ بھی کہا کہ اسٹیک ہولڈرز سے واجبات کے حصول میں آپ بھی اپنا کردار ادا کریں۔

یاد رہے کہ اب تک پی سی بی کو واجبات کا انتظار ہے۔

دریں اثناء سابق ڈائریکٹر انٹرنیشنل عثمان واہلہ نے ایک بار پھر پی ایس ایل کو جوائن کر لیا۔ وہ گزشتہ روز ہونے والی میٹنگ میں شریک ہوئے۔

میٹنگ میں باضابطہ طور پر فرنچائزز کو آگاہ کیا گیا کہ 11 ویں ایڈیشن میں مزید 2 ٹیموں کا اضافہ کیا جائے گا، البتہ مزید تفصیلات پر بات نہیں ہوئی، پلیئرز کی ریٹینشن پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں