بدھ, نومبر 5, 2025
پاکستانپاک فوج کے زیر اہتمام بنوں جانی خیل میں قبائلی جرگہ کا...

پاک فوج کے زیر اہتمام بنوں جانی خیل میں قبائلی جرگہ کا انعقاد

پاک فوج کے زیر اہتمام جانی خیل میں امن و امان کے قیام کیلئے جرگہ کا انعقاد کیا گیا جس میں عمائدین و مشران نے انتظامیہ و سیکیورٹی فورسز کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ذرائع کے مطابق جرگے میں نواحی علاقوں میں سیکیورٹی صورتحال، دہشتگردی کی روک تھام اور فلاحی کاموں پر تبادلہ خیال کیا گیا، قبائلی رہنمائوں نے امن و امان کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کیں۔

جرگے میں اس بات کو تسلیم کیا گیا کہ پاک فوج اور سیکیورٹی ادارے ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔

جنرل آفیسر کمانڈنگ میرانشاہ نے علاقہ میں قیام امن کیلئے قبائلی عمائدین کے کردار کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے تعاون سے علاقہ میں امن و ترقی کا سفر کامیابی سے جاری ہے۔

اس موقع پر عمائدین اور جرگہ شرکاء نے حکومت، انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز کیساتھ بھرپور تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں