اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی وزیر اعظم کا معمر افراد کی دیکھ بھال کیلئے اعلیٰ معیاری...

چینی وزیر اعظم کا معمر افراد کی دیکھ بھال کیلئے اعلیٰ معیاری خدمات کی ترقی پر زور

بیجنگ: چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے آبادی کی بڑھتی ہوئی عمر سے فعال طور پر نمٹنے اور معمر افراد کی دیکھ بھال کی خدمات کی اعلیٰ معیار کی ترقی پر زور دیاہے۔

انہوں نے یہ بات  سٹیٹ کونسل کے زیر اہتمام ایک مطالعاتی اجلاس میں کہی۔

انہوں نے  نشاندہی کی کہ آبادی کی بڑھتی عمرآنیوالے کچھ  وقت کیلئے چینی صورتحال کا ایک بنیادی  حصہ  ہو گا،لی چھیانگ نے کہا کہ  ہمیں نہ  صرف بڑھتی ہوئی عمر سے پیدا ہونیوالے چیلنجز کو زیادہ اہمیت دینے بلکہ بڑھتی ہوئی عمر سے پیدا  ہونے والے نئے مواقعوں کو تسلیم کرنے کی  بھی ضرورت ہے۔

انہوں  نے مقامی  اور کمیونٹی کی بنیاد پر بزرگوں کی دیکھ بھال کی خدمات کو فروغ دینے،  بزرگوں کی دیکھ بھال کی دیہی  خدمات کے نیٹ ورک کو بہتر بنانے اور حقیقی مقامی حالات کی بنیاد پر  بزرگوں کو دیکھ بھال فراہم کرنے میں مقامی حکومتوں سے تعاون کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت عمر رسیدہ افراد کی مدد کے لئے مالی تحفظ کو مضبوط بنائے گی، بنیادی اولڈ ایج بیمہ  فنڈز کے لئے مربوط قومی انتظام کے نظام کو بہتر بنائے گی اور ایک کثیر سطحی اولڈ ایج  بیمہ نظام وضح کرے گی۔

انہوں نےعمررسیدہ افراد کے  انسانی وسائل کو بروئے کار لانے اور آبادی کے گروپ کے مطابق متنوع ملازمتیں پیدا کرنے کے لئے فعال کوششوں پر زور دیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!