چین کی عالمی درآمدی نمائش (سی آئی آئی ای) کی تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں۔ نمائش کے لئے سامان سے لدے ٹرک شنگھائی کے مرکزی مقام پر پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔
ان مصنوعات میں پیرو سے درآمد کی گئی جوائے ویو برانڈ کی بلیو بیریز بھی شامل ہیں۔یہ برانڈ بڑے پھل سپلائر اور سی آئی آئی ای کے مستقل شریک ادارے جوائے وِنگ ماؤ کی ملکیت ہے۔
یہ بلیو بیریز پانچ سے دس نومبر تک ہونے والی آٹھویں عالمی درآمدی نمائش (سی آئی آئی ای) میں دنیا کے سامنے پیش کی جائیں گی۔
یہ پھل پیرو کی بندرگاہ چانکائے سے بھیجے گئے اور 23 روز کا سمندری سفر طے کر کے بحرالکاہل کے راستے شنگھائی پہنچے ہیں۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): انتونی گرینسٹین، سی ای او، جوائے وِنگ ماؤ ایشیا ہولڈنگز
"یہ سفر 23 روز میں مکمل ہوا جو پہلے کے مقابلے میں 10 دن دن کم تھا۔
اس سروس کی رفتار نے ہمیں حیران کر دیا۔ مجموعی سفری دورانیہ 30 فیصد کم ہو گیا ہے اور اب زیادہ تر صارفین پہلے سے کہیں زیادہ تازہ اور خستہ بلیو بیریز سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔
اتنی ہی متاثر کن یہ بات بھی ہے کہ ہم نے مقامی ترسیل کا وقت بھی گھٹا دیا ہے۔ یعنی سامان جہاز سے اتارنے سے لے کر منڈی تک پہنچانے تک کا عمل اب صرف چند دنوں میں مکمل ہوتا ہے۔ یہی انتظام چیریز کے لئے بھی کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں ہم چینی کسٹمز کے ساتھ قریبی تعاون کر رہے ہیں۔”
جوائے وِنگ ماؤ کمپنی مسلسل آٹھ برس سے سی آئی آئی ای میں شرکت کر رہی ہے اور چین کی اس عالمی درآمدی نمائش کے ذریعے نمایاں کامیابیاں حاصل کر چکی ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): انتونی گرینسٹین، سی ای او، جوائے وِنگ ماؤ ایشیا ہولڈنگز
"گزشتہ برسوں کے دوران سی آئی آئی ای وہ پلیٹ فارم بن چکا ہے جہاں ہم ایک خطہ ایک سڑک منصوبے کے شراکت دار ممالک کی نئی مصنوعات چینی منڈی میں متعارف کراتے ہیں۔ نمائش میں ہونے والی یہ عالمی پیشکشیں ہمیشہ چینی صارفین کی بھرپور پذیرائی حاصل کرتی ہیں۔ رواں برس ہم سی آئی آئی ای میں پہلی بار پیش کی جانے والی مصنوعات کی تعداد کے لحاظ سے ایک نیا ریکارڈ قائم کریں گے جو چینی منڈی پر ہمارے اعتماد کی علامت ہے۔”
شنگھائی، چین سے شنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین:
چین کی آٹھویں عالمی درآمدی نمائش کی تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل
نمائش کے لئے سامان سے لدے ٹرک شنگھائی پہنچنا شروع ہو گئے
پیرو سے جوائے ویو برانڈ کی بلیو بیریز نے نمائش کے لئے23 دن کا سفر طے کیا
اس بار سفری دورانیے میں 30 فیصد کمی کے باعث پھل پہلے سے زیادہ تازہ ہیں
جوائے وِنگ ماؤ کمپنی مسلسل آٹھویں برس نمائش میں شرکت کر رہی ہے
کمپنی کے مطابق چینی صارفین ہمیشہ نئی مصنوعات کو سراہتے ہیں
چینی کسٹمز کے ساتھ قریبی تعاون سے ترسیل کا عمل مزید تیز ہو گیا ہے
توقع ہے رواں برس نمائش میں نئی مصنوعات کی پیشکش کا نیا ریکارڈ قائم ہوگا
جوائے وِنگ ماؤ کے سی ای او نے چینی منڈی پر اعتماد کا اظہار کیا




