بدھ, نومبر 5, 2025
تازہ ترینچینی عدالت نے میانمار کے جرائم پیشہ گروہ کے 5 ارکان کو...

چینی عدالت نے میانمار کے جرائم پیشہ گروہ کے 5 ارکان کو موت کی سزا سنا دی

چینی پولیس افسران میانمار کے شہر میاودے سے فراڈ میں مشتبہ طور پر ملوث 200 چینی باشندوں کے ایک گروپ کو واپس لارہے ہیں۔(شِنہوا)

شین زین(شِنہوا)چین کے جنوبی علاقے کی ایک عدالت نے دھوکہ دہی، دانستہ قتل اور دانستہ جسمانی نقصان پہنچا نے کے جرائم میں ملوث شمالی میانمار میں سرگرم ایک جرائم پیشہ گروپ کے 5 ارکان کو موت کی سزا سنا دی۔

گوانگ ڈونگ صوبے میں شین زین ثانوی عوامی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ گروپ کے جرائم کی وجہ سے 6 چینی باشندوں کی موت واقع ہوئی، ایک چینی باشندے نے خودکشی کی اور متعدد دیگر زخمی ہوئے۔

عدالت نے 2 مجرموں کو سزائے موت کے ساتھ 2 سال کی معطلی کی سزا سنائی، 5 مجرموں کو عمر قید کی بھی سزا سنائی گئی جبکہ دیگر 9 مجرمان کو 3 سے 20 سال تک قید کی سزائیں سنائی گئیں۔ اس کے ساتھ جرمانے،جائیداد کی ضبطگی اور ملک بدری کی اضافی سزائیں بھی سنائی گئیں۔

ان مجرموں نے میانمار کے کوکانگ خطے میں 41 کمپاؤنڈز قائم کر رکھے تھے جہاں سے ٹیلی کام دھوکہ دہی کی جاتی تھی، جوئے کے اڈے چلائے جا رہے تھے، لوگوں کو دانستہ قتل اورجسم فروشی کے ساتھ غیرقانونی طور پر سرحد پار کرائی جاتی تھی۔

ایک مجرم جسے موت کی سزا سنائی گئی ہے، دیگر افراد کے ساتھ ایک نشہ آور دوا، تقریباً 11 ٹن میتھام فیٹامائن کی تیاری اور سمگلنگ کی سازش میں شامل تھا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں