بدھ, نومبر 5, 2025
تازہ ترینچین ٹریول ایجنسیوں کے ذریعے کینیڈا کے لئے گروپ ٹور سروس دوبارہ...

چین ٹریول ایجنسیوں کے ذریعے کینیڈا کے لئے گروپ ٹور سروس دوبارہ شروع کرےگا

کینیڈا کے شہر اونٹاریو کے مسی ساگا پارک میں پمپکین پریڈ پروگرام کے دوران سیاح  کدو پربنائے گئے نقوش دیکھ  رہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چینی وزارت خارجہ کی ایک ترجمان نے کہا ہے کہ چین نے  کینیڈا جانے والے اپنے شہریوں کے لئے ٹریول ایجنسیوں کے ذریعے گروپ ٹور سروس دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان ماؤ ننگ نے اپنی معمول کی پریس بریفنگ میں بتایا کہ یہ فیصلہ چینی شہریوں کی بیرون ملک سفر کی بڑھتی ہوئی طلب اور متعلقہ مقامات کے سیاحتی ماحول کے جامع جائزےکے بعد کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام چین اور کینیڈا کے درمیان عوامی تبادلوں کو مزید بڑھائے گا اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان باہمی افہام و تفہیم اور دوستی  کو مستحکم کرے گا۔

ترجمان نے کہا کہ ہم عوامی تبادلوں کو سہولت فراہم کرنے کے لئے کینیڈا کے ساتھ مل کر کا م کرنے کو تیار ہیں اور توقع کرتے ہیں کہ کینیڈا  چینی سیاحوں کے لئے محفوظ اور آرام دہ ماحول فراہم کرنے کے لئے چین کے ساتھ تعاون کرے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں