بدھ, نومبر 5, 2025
تازہ تریندنیا پائیدار شہری ترقی میں چین کے تجربات کی تقلید کرے، اقوام...

دنیا پائیدار شہری ترقی میں چین کے تجربات کی تقلید کرے، اقوام متحدہ عہدیدار

چین کے جنوب مغربی شہر چھونگ چھنگ میں 2025 ورلڈ سٹیز ڈے کی تقریب پیر سے جمعرات تک منعقد کی گئی جس کا موضوع تھا "عوام دوست سمارٹ شہروں کا مستقبل کی جانب سفر۔”

تقریب میں چین اور دیگر ممالک سے تقریباً ایک ہزار 200 مہمان شریک ہوئے جن میں سے کئی عالمی نمائندوں نے شہری ترقی کے لئے ڈیجیٹل اور ذہین ٹیکنالوجی کے استعمال پر چین کی تعریف کی۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے رہائش و شہری ترقی  کی ایشیا اور بحرالکاہل کے علاقائی دفتر کی نمائندہ کازوکو ایشی گا کی نے کہا کہ پائیدار شہری ترقی کے میدان میں چین کی کامیابیوں کو وسیع پیمانے پر شیئر کیا جانا چاہئے۔

ساؤنڈ بائٹ (انگریزی): کازوکو ایشی گا کی، علاقائی نمائندہ، ادارہ برائے رہائش و شہری ترقی، اقوام متحدہ

"میں چینی شہروں کا دورہ کر کے ہمیشہ اس لئے متاثر ہوتی ہوں کہ وہ پائیدار شہری ترقی کے منصوبوں میں جدید ٹیکنالوجی استعمال کر رہے ہیں۔ پالیسیوں کے وسیع پیمانے پر نفاذ  اور تیز رفتار تبدیلی کے ذریعے چین پائیدار ترقی کے کئی اہداف حاصل کر رہا ہے۔

اس لئے میرا خیال ہے کہ اس طرح کی مثالوں کو بھرپور طریقے سے شیئر کیا جانا چاہئے۔ چینی شہروں کے وہ تجربات اور کامیابیاں جن کے ذریعے انہوں نے شہری مسائل پر قابو پایا اور پائیدار ترقی کے اہداف میں پیش رفت کی انہیں دنیا کے دیگر شہروں کے ساتھ بھی بانٹا جانا چاہئے۔

اس لئے میں واقعی پائیدار شہری ترقی کے لئے باہمی تعاون اور ایک دوسرے سے سیکھنے کے عمل میں چین کے کردار اور شراکت کو سراہتی ہوں۔

میں یہ دیکھ کر بے حد متاثر ہوئی ہوں کہ چھونگ چھنگ شہر نے پائیدار شہری ترقی میں ڈیجیٹل اور مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی سے مؤثر انداز میں مدد لی ہے۔

مجھے خاص طور پر شہر کا "مختلف شعبوں کو جوڑنے والا مربوط ڈیجیٹل پلیٹ فارم” بہت متاثر کن لگا جو نہ صرف شواہد پر مبنی پائیدار شہری پالیسیوں کی بنیاد ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ عوام کے معیارِ زندگی اور فلاح و بہبود کو بہتر بھی بناتا ہے۔”

چھونگ چھنگ، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

چین کے شہر چھونگ چھنگ میں ورلڈ سٹیز ڈے 2025 کی مرکزی تقریب

تقریب کا موضوع تھا "عوام دوست سمارٹ شہروں کا مستقبل”

چین اور دنیا بھر سے 1200 سے زائد مندوبین شریک ہوئے

عالمی ماہرین نے شہری ترقی کے پائیدار ماڈلز پر تبادلۂ خیال کیا

ڈیجیٹل اور ذہین ٹیکنالوجی سے شہری منصوبہ بندی میں نئی جدت آئی

عالمی ادارہ برائے رہائش و شہری ترقی کی نمائندہ نے چین کی کامیابیوں کو سراہا

کازوکو ایشیگا کی کے مطابق چین کے تجربات دنیا کے لئے مشعلِ راہ ہیں

چینی شہروں نے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول میں نمایاں پیش رفت کی

چھونگ چھنگ مصنوعی ذہانت پر مبنی شہری نظاموں کی عملی مثال بن چکا ہے

چین کا ماڈل دنیا بھر کے شہروں کے لئے قابلِ تقلید قرار دیا گیا

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں